بیلجئیم میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی منصوبہ بندی، شرپسندگرفتار

ویب ڈیسک(برسلز)بیلجیئم پولیس نے پانچ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا جو قرآن مجید کو شہید کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔یلجیئم پولیس کے مطابق اسٹرا م کرس مولن بیک کے علاقے میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی جہاں مراکشی مسلمانوں کی بڑی آبادی موجود ہے۔
اس گروہ کا سربراہ راسمس پیلوڈِن ہے جو ڈنمارک میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے اور مسلم تارکینِ وطن کے شدید خلاف بھی ہے۔ اس سے قبل فرانس بھی پیلوڈِن کو گرفتار کرکے بے دخل کرچکا ہے۔پیلوڈِن اور ان کے گروہ کو جرمنی میں بھی نفرت پھیلانے والا قرار دیا جاچکا ہے۔
گرفتار افراد کا تعلق ڈنمارک کے دائیں بازو کے انتہا پسند گروہ سے ہے جنہیں حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کردیا گیا۔ یہ گروہ خود کو اسٹرام کرس کہتا ہے جس کا مطلب شدت پسند ہے۔پولیس نے اپنے ذرائع سے اس منصوبے کا راز فاش کیا ہے۔