5f50862f88638

تحصیل توئی خلہ میں علاقہ مکینوں کیلئے صحت کا بڑا مرکز کیٹگیری ڈی ہسپتال بن گیا

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان )تحصیل توئی خلہ میں علاقہ مکینوں کیلئے صحت کا بڑا مرکز کیٹگیری ڈی ہسپتال بن گیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان کورکمانڈرپشاور ،آئی جی ایف سی کے دورے کے بعد ہسپتال میں ڈاکٹروں نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے وارڈز لیبارٹری الٹروساونڈ اوردیگر شعبہ جات میں مریضوں کیلئے سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں۔
مقامی ملک یوسف خان اور دیگر علاقہ مکینوں کا کہناہے پاک آرمی آیف سی ساوتھ کے پی کے تعاون سے حکومت نے توئی خلہ پسماندہ علاقے میں صحت کا سہولیات فراہم کئے گئے جس پر حکام بالا دادکے مستحق ہیں انتہائی خوش آئنداقدم ہے امید رکھتے ہیں کہ اس ہسپتال سے علاقے کے لوگ استعفادہ حاصل کرینگے ملکر علاقہ ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔
ڈاکٹروں کا کہناہے کہ تحصیل توئی خلہ میں واحد بڑا صحت کا مرکز کٹیگیری ڈی ہسپتال ہے اسمیں صحت کے تمام ترسہولیات فراہم کرینگے او پی ڈی شروع ہوئی ایمرجنسی مریضوں کولانا شروع ہوگئے یہاں کے لوگ خوش قسمت ہے کہ کٹیگیری ڈی ہسپتال میں بڑے بڑے نامور ڈاکٹر کام کررہے ہیں ۔مریضوں کو اپنے ہی علاقہ میں صحت کے سہولیات مہیا کیںگئیں ہیں ۔
مقامی لوگوں کیمطابق اس پہلے ہم نے مریضوں کو علاج کیلئے بلوچستان ژوب ،وانا یا ڈیرہ اسماعیل خان لے جارہے تھے اکثرمریضوں کو بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے راستے میں دم توڑجاتے ہیں۔ یہاں مزکورہ ہسپتال میں بنیادی آلاات موجود ہیں یادرہے کہ اس ہسپتال کا افتتاح گزشتہ روزپہلے وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کورکمانڈرپشاور آئی جی ایف سے ہمراہ کیا تھا وزیراعلی نے قبائلی مشران سے جرگہ بھی کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان