روس کا نئی ویزا پالیسی کا اعلان ،الیکٹرانک ویزا کے ساتھ ای ویزہ پالیسی متعارف

ویب ڈیسک(ماسکو)روس نے عالمی وبا کووڈ کے پیش نظر نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔کورونا وبا کے باعث روس نے نئے الیکٹرانک ویزا کے ساتھ ساتھ نئی ای ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے روسی وزیراعظم نے بھی منظور کرلیا ہے۔ای ویزہ رکھنے والے افراد انتیس بارڈر کراسنگ کے راستے روس میں داخل ہوسکیں گے، ان میں ماسکو، پیٹرزبرگ، کازان کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔
روس نے رواں سال مارچ میں اپنے تمام انٹر نیشنل بارڈر کو سیل کردیا تھا، جس کے نتیجے میں روسی سیاحت کو سات بلین ڈالرز خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس اقدام سے روس کے انٹرنیشنل بارڈر کھل جائیں گے، جس کے نیتجے میں روس کی سیاحت کو بڑا فروغ حاصل ہوگا۔


نئی ویزہ پالیسی کے باعث یورپی یونین کے رکن ممالک کے علاوہ بھارت،چین ،، سعودی ترکی،عرب ، میکسیکو، اور جاپان سمیت ٥٢ ممالک کے شہری ای ویزہ رکھنے والے سیاح، دوستوں سے ملاقات کرنے والے ، کاروباری افراد روس میں داخل ہوسکیں گے۔
نئے الیکٹرانک ویزے کے لئے روسی وزرات خارجہ کے زیر انتظام خصوصی ویب سائٹ یا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ویزے کی درخواست دی جاسکے گی، جسکو خواہشمند افراد کو ایک فارم پر کرنا ہوگا، جس میں امیدوار اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ پروسیسنگ فیس ادا کرینگے، چھ سال سے کم عمر بچے پروسیسنگ فیس سے مستثنی ہونگے۔