5f5b0edd82676

اچھی تعلیم دینے کیلئےوالدہ نےاسکول پک اینڈ ڈراپ وین چلائی۔اداکارہ عائشہ عمر

ویب ڈیسک(کراچی)اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے ان کی والدہ سکول وین چلایا کرتی تھیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ جب میری عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد امی نے مجھے اور بھائی کو اکیلے پالا ہے ۔
اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سال مشکل حالات دیکھے ہیں، جس وقت ابو کا انتقال ہوا اس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اور شادی نہیں کی ،امی کا ایک بات پر فوکس تھا کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جس اسکول میں داخلہ لیا وہاں کی فیس کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے، کیونکہ ہمیں پیسوں کے مسائل کا سامنا تھا مگر میرٹ پر اسکالر شپ حاصل کی اور مہنگے اسکول سے ہی اپنی تعلیم کو مکمل کیا۔ اسکول کے اخراجات بہت زیادہ تھے، یونیفارم، کتابیں اور دیگر چیزوں کے اخراجات بھی پورے کرنا مشکل تھا مگر امی نے اسکول کے بچوں کے بچوں کی پک اینڈ ڈراپ وین چلائی، ٹیوشنز پڑھائیں، ٹیچنگ کی، پھر پیسے جوڑ جوڑ کر ہمارے تعلیمی اخراجات پورے کیے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل