LQ vs. MS

پی ایس ایل فائیوکا دوسراالیمی نیٹرآج سلطانزاورلاہورقلندرزکےدرمیان ہوگا

ویب ڈیسک(کراچی) پی ایس ایل فائیو کا دوسرا الیمی نیٹر آج ہو گا۔فائنل تک رسائی کے لیے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں جوڑ پڑے گا۔نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ایک ہی میچ شیڈول جس میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان معرکہ ہوگا۔ میچ رات آٹھ بجے شروع ہو گا جس میں فائنل تک رسائی کا بِگل بجے گا۔
الٹی گنتی شروع ہو گئی، شائقین کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ متحارب ٹیموں نے پلان بھی فائنل کر لئے جس کے بعد چھکے چوکوں کی بہار آنے کی توقع ہے جبکہ وکٹیں بھی لگاتار گریں گی۔لاہور قلندرز کی پہلی سنسنی خیز فتح سے مورال ہائی ہے، سب کو اپنے ہیرو محمد حفیظ پر مان ہے۔ بین ڈنک بھی چھکے چھڑائیں گے۔جبکہ دوسری جانب سلطانز نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، آج جیت کر ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے۔ کھیل سے پہلے کپتانوں کے دعوے اور دیوانوں کے تبصرے توجہ کا مرکز بن گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن