اداکاریاسرحسین کی اداکاری کےبعد ہدایتکاری کےمیدان میں انٹری

ویب ڈیسک(کراچی) اداکاریاسرحسین نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں انٹری دے دی۔یاسرحسین نے اپنے انسٹا اکاونٹ پرایک گانے کی وڈیوشیئرکی جس کی ہدایتکاری انہوں نے خود کی ہے
سوشل میڈیا مختلف طریقوں سے خبروں کی زینت بننے والے اداکاروماڈل یاسرحسین نے اب ہدایتکاری کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔
گانا ریلیز کیے جانے سے قبل اداکار کی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز بھی یاسر حسین کے ہدایت کاری میں ڈیبیو کے لیے دعاگو ہونے کے ساتھ ساتھ کافی پرجوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز کے ذریعے کیا ہے۔
گانے کو پروڈیوس خواجہ جواد نے کیا ہے جب کہ اس کے لیرکس خرم آفاق نے ترتیب دیے ہیں، ڈوری نامی پروجیکٹ کو ایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔