جمرود میں کورونا کے پیش نظر سکول کو عارضی طور پر بند کردیا گیا

ویب ڈیسک (جمرود): جمرود میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر باڑہ میں ایک نجی سکول کو ضلعی انتظامیہ نے بند کردیا ہے، سکول میں کورونا کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش نے سکول کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، موسم کے سرد ہوتے ہی ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے ۔