رومانیہ میں کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی ۔ 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: رومانیہ کے شہر پیاترانیامس میں کووڈ 19 ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک ہوگئے۔وزیر صحت نیلوتاتارو کے مطابق مریضوں کو دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے مریضوں کو شعلوں سے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ خود بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔
ہسپتال کے ترجمان کے مطابق 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت نازک ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 7 دیگر افراد شدید جھلس چکے ہیں،ہسپتال میں مجموعی طور پر کورونا مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔