628047 686653 KKvsLQ updates

پی ایس ایل 2020 کا فائنل آج لاہورقلندرز اورکراچی کنگزکےدرمیان کھیلا جائیگا

ویب ڈیسک(کراچی)پاکستان سپر لیگ کے چار ایڈیشن تک آخری نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پہلی بار ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔میچ رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔لاہور قلندرز نے ایلی مینیٹڑز ون میں پشاور زلمی اور ٹو میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھا۔ دونوں ٹیمیں اب تک دس بار مدمقابل آئی ہیں۔ چھ بار جیت کراچی تو چار بار لاہور کے حصے میں آئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل


کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم اور محمد عامر جیسے ہتھیار ہیں، ایلکس ہیلز اور عماد وسیم بھی میچ کا پانسہ پلٹنا جانتے ہیں تو دوسری جانب لاہور قلندرز کی مضبوطی اس کی بولنگ ہے ،ان فارم محمد حفیظ اور شاہین آفریدی بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں۔دلبر حسین اور ڈیوڈ بھی بھرپور فارم میں ہیں۔
بیٹنگ میں تجربے کار محمد حفیظ کو تمیم اقبال اور بین ڈنک کا ساتھ حاصل ہوگا۔لاہور کی جانب سے ڈیویڈ بھی اہم کھلاڑی ہیں اور کراچی کنگز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ ڈیوڈ نے گزشتہ میچ میں48 رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے آخری میچ میں ملتان سلطانزکو25 رنز سے شکست دی تھی۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے اور حارث رئو ف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل