کورونا وائرس کی لہر: قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلوانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کورونا وائرس پارلیمانی کاروائی پر بھی اثر انداز ہو گیا،قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلوانے کا فیصلہ.

قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنا تھا،کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے آئندہ اجلاس کی تاریخ اوپن رکھی گئی ہے،آئندہ اجلاس بلوانے کا فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ہو گا،پارلیمنٹ ہاؤس میں چند روز قبل کورونا کے درجنوں کیسز سامنے آئے تھے،کورونا کیسز سامنے آنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کو تین روز کے لئے بند کیا گیا تھا.