download 201

امریکہ کاپاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کی درخواست پر فی الحال معذرت

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہمی سے فی الحال معذرت کرلی ہے، ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کردیا، دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا، مراسلہ کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا، کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پوری کرے گی، امریکہ کا جواب میں کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکسین برآمد کرے گی، جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے، جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے، پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ