majid jahangir

سینئراداکار ماجد جہانگیر شدیدعلیل، رہائش گاہ پر زیرعلاج

ویب ڈیسک : مزاحیہ ڈرامے ففٹی ففٹی میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سینئر اداکار ماجد جہانگیر شدید علیل ہوگئے، ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی کے سمیت دیگر ڈراموں میں ناظرین کو اپنی بے ساختہ اداکاری اور ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر کراچی میں اپنی ہی رہائش گاہ پر زیرعلاج ہیں، اہل خانہ کے مطابق ماجد جہانگیر پر فالج کا حملہ ہوا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ماجد جہانگیر کے اہلخانہ نے عوام سے ان کی صحت یابی کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو