694698 2281874 uop akhbar

پشاوریونیورسٹی میں کورونا کے باعث متعددشعبہ جات بند،امتحانات ملتوی

ویب ڈیسک(پشاور )پشاور یونیورسٹی میں کورونا کے باعث متعدد شعبہ جات بند سینٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی، شعبہ انگلش اور شعبہ ماحولیات میں کلاسز آن لائن کردی گئیں ہیں۔طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے پیش نظرمنعدد شعبہ جاتبند کردیے گئے ،تاہم 14 دن قرنطینہ کا ٹائم پورے ہونے ہر شعبہ جات دوبارہ کھول دئیے جائینگے۔انتظامیہ کے مطابق شعبہ ماحولیات کا 16 نومبر سے شروع ہونے والا امتحان بھی ملتوی 14دن کا قرنطینہ کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد امتحانات 19 نومبر سے ہونگے۔
ذرائعکے مطابق شعبہ جات کے چیئرمین کو یہ اختیارد یا گیا ہے کہ کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں وہ شعبہ کو بند کر سکتے ہیں ،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات 14دن قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد کے دورانیہ تک بند کھول دئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم