corona 14

گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران پاکستان میں کورونا کیسسز میں 400 فیصد اضافہ ۔ رپورٹ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ 6 ہفتوں میں پاکستان میں کورونا کیسسز میں 400 فیصد اضافہ ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کویڈ سے متعلق جمع کردہ نیشنل ہیلتھ ایڈوائزری رپورٹ کی کاپی مشرق نیوز نے حاصل کرلی، ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر عالمی اور ملکی سطح پر کورونا کیسسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، پاکستان میں گزشتہ 6 ہفتوں میں کورونا کیسسز میں 2 سے 6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں 400 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، کویڈ کے دوسرے فیز میں ملک گیر اقدامات کی اشد ضرورت ہے، ملک بھر میں تمام سیاسی اور مذہبی بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی جانی چاہئیے، مزارات، سکولز، مدرسوں اور سینما گھروں میں بھی اجتماعات پر پابندی عائد کی جانی چاہئیے، وقت سے پہلے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں پر غور کیا جانا چاہئیے،
مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دینا چاایڈوائزری رپورٹ۔سول انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہونے چاہئے، رپورٹ کے مطابق لوکل سطح پر معیاری ٹیسٹنگ کیٹس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، کویڈ پروٹوکول کے تحت کاروبار کو فروغ دیا جائے، کورونا وائرس کی کینسینو ویکسین کے تجربات تیزی کے ساتھ شروع ہونے چاہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید