جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ۔ 2 جوان شہید جبکہ 1 زخمی

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے،
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے 2 جوان شہید ہو گئے، حملہ میں شہید ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدر مطلوب عالم اور 25 سالہ سلمان شوکت شامل ہیں، جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1 جوان زخمی بھی ہوا ہیں، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔