پشاور میں ایک اور بچی درندگی کا شکار، جلی ہوئی نعش برآمد

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں ایک اور بچی درندگی کا شکارہوئی، 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی نعش قبرستان سے برآمد ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی شناخت لیہ نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ کل تھانہ بڈھبیر میں درج ہوئی تھی، بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا، 3 روز قبل بھی ایک بچے کی نعش ویرانے سے برآمد ہوئی تھی، تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں مقامی قبرستان سے ایک بچی کی جلی نعش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت لیہ دختر معراج بعمر 7 سال سکنہ بالو خیل بڈھ بیر کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ روز بچی گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کی باب نے تھانہ میں رپورٹ درج کرکے تلاش و پتہ براری شروع کر دی گئی تھی، مقامی پولیس تھانہ بڈھ بیر نے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان کی سربراہی میں سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم قائم کرتے ہوئے واقع میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔