کورونا کی دوسری لہرکے وار۔2 ہزار 547 کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): کورونا کیسز کے تازہ اعدادوشمارجاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 18اموات ہوئیں ہیں، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 ہوگئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی ہے، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 674 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 32ہزار سے تجاوز کرگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران36 ہزار 899 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں 234 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور وینٹیلٹر پر زیر علاج ہیں،جبکہ 794 ہسپتالوں میں کرونا کے 2025 مریض زیر علاج ہیں۔