EnMYeoeW4AAscfp

راشکی اقتصادی زون منصوبے کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی-اسپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک: کے پی کے کے وزیر اعلی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، سی پیک کے تحت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے اسپیکر کو آگاہ کیا.

اسپیکر نے کے پی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا گڑھ بن جائے گا۔ سی پیک کے تحت وسطی ایشیائی ممالک تک افغانستان کے ذریعے رسائی سے پورے خطے میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

اسپیکر نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت کے پی میں راشکی اقتصادی زون منصوبے کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ اسپیکر نے صنعتوں کے لئے توانائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ صنعتی سرگرمیاں زوروں سے شروع ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق