ای سی سی اجلاس: کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس،وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا-

اعلامیہ کے مطابق کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری، پہلے مرحلے میں 1 کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی۔

ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی،یہ گندم ٹریڈنگ کارپوریشن کے زریعے درآمد کی جائے گی،پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی مد میں 19 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری،وزارت تعلیم کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری.

این آئی ٹی بی کیلئے 68 کروڑ 33 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری،جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی معطلی کی 6 ماہ کیلئے توسیع کی منظوری،ای سی سی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائیگی،
اینگرو فرٹیلائزرز کو گیس کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی گئی.