بالی وڈ اداکار سلمان خان بھی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہیں، جس کے بعد دبنگ اسٹار نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور 2 اسٹاف ممبران میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہیں جوکہ سلمان خان اور اس کا پورا آسٹاف ممبئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈرائیور اور اسٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کے بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کردی گئی ہے، بالی وڈ اداکار ارجن کپور، اداکارہ جنیلیا دیشمک، تمنہ بھاٹیا اور امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔