19imran

میرا دورہ کابل افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا- وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک: دورہ کابل پر وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

‏کابل کا میرا دورہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کے عزمِ صمیم کے اظہار کی جانب ایک اور قدم ہے۔ میں کبھی بھی (تنازعات کے) عسکری حل کا قائل نہیں رہا چنانچہ ہمیشہ سے میرا ایمان رہا ہے کہ افغانستان میں امن سیاسی گفت و شنید ہی سے حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عمرہ زائرین کو مقررہ 3 ماہ کے اندر اپنے وطن لوٹنا ہوگا، اعلامیہ جاری

وزیر اعظم کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ ‏اہل افغانستان کےبعد اس امن میں سب سے بڑا حصہ ہمارا ہےکیونکہ اس سے باہمی روابط و تجارت کے دروازے کھلیں گے اور خوشحالی دونوں ممالک (افغانستان و پاکستان) کا رخ کرے گی۔ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی