download 2 61

جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں-آئی جی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان): آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے میران شاہ کا دورہ کیا، آر پی بنوں اول خان، کمشنر بنوں شوکت علی خان، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈی سی شاہد علی خان نے آئی جی کا استقبال کیا، ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے پولیس لائن میران شاہ کا افتتاح کیا،آئی جی پولیس نے 9 دیگر پولیس سٹیشنوں کا بھی افتتاح کیا، جن پر عنقریب کام شروع ہوگا، ثناء اللہ عباسی کی پولیس ٹریننگ سینٹر آمد، زیر تربیت پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، سول و عسکری حکام کے علاؤہ قبائلی مشران کی بھی آئی جی ثناء اللہ سے ملاقاتیں کی، ملاقات میں قبائلی مشران کی پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا، جرگہ سسٹم مسائل کے حل کا بہترین پلیٹ فارم ہے، ثناء اللہ عباسی کا مشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ علاقے میں مکمل امن ہوں تاکہ عوام کو پرسکون زندگی میسر ہوں، پولیس کی کارکردگی تسلی بخش ہے، آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، تمام قبائلی اضلاع میں تفتیش کا شعبہ بھی قائم کردیا گیا ہے، جن سے جرائم مزید کم ہوں گے، قبائلی اضلاع کے 5 ہزار اہلکاروں کی ٹریننگ جاری ہے، قبائلی اضلاع میں عنقریب پولیس کی بھرتیاں ہوں گی، جن پر لوکل لوگ ہی بھرتی ہوں گے، تیسری بار وزیرستان آمد پر ہم آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی کے مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت