EimiI74XcAAYfDJ

محکمہ بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں

ویب ڈیسک (پشاور): صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے کہا کہ محکمانہ تبادلے اور تعیناتیاں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر کیے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 50 سے زائد ملازمین کے تبادلے اور تعیناتیاں کیے گئے ہیں۔ جن میں سب انجینئرز، آفس اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں۔ تبادلے اور تعنیاتی ان ملازمین کے ہوچکے ہیں جنہوں نے ایک ہی جگہ پر دو یا دو سال سے زائد کا عرصہ گزارا ہو۔ تمام تبادلے اور تعیناتیاں بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کیے گئے ہیں۔ اس طرح کے تبادلوں کا مقصد محکمہ بلدیات میں شفافیت اور میرٹ کو پروان چڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک