jjjjjjjj

معصوم بچی کے قتل میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی بڈھ بیر پشاور میں 7سالہ قتل ہونیوالی بچی کے گھر آمد، انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاللہ عباسی اور سی سی پی او محمد علی گنڈا پور بھی گورنر کے ہمراہ تھے، گورنر شاہ فرمان کی متاثرہ خاندان سے انسانیت سوز واقعہ پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار، گورنر کا متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے گا، ایسے انسانیت سوز واقعات ناقابل برداشت ہیں، سفاک مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا