اپوزیشن جلسےعوام میں کھلے عام کورونا بانٹ رہے ہیں۔ شہزاد اکبر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور سندھ میں لاک ڈاؤن اور پشاور میں جلسہ اپوزیشن کے ‏دوغلے پن اور اقتدار کی ہوس کی سب سے بڑی نظیر ہے، شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ایک نجی محفل میں جانے کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی ہے، اپوزیشن اپنے جلسوں میں عوام کو کھلے عام کورونا بانٹ رہے ہیں۔