اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ کرپشن بچانے کی فکر ہے۔ شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دہرا معیارچھوڑ دے، کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن پشاور جلسہ منسوخ کرے، کورونا سے لوگوں کو نقصان ہوا تو اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کریں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ کرپشن بچانے کی فکر ہے، کسی کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے نہیں دیں گے، کیا اپوزیشن رہنماؤں کے اپنے بچے اس جلسے میں شریک ہو رہے ہیں یا صرف دوسروں کے بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سلیم صافی جیسے حکومت کے بد ترین مخالف صحافی بھی اپوزیشن سے جلسے منسوخ کرنے کا کہہ رہےہیں۔