نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالراینڈریو ہیزلڈائن کینسر میں مبتلا

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کے کرکٹر ایک نوجوان کینسر میں مبتلا ہیں، رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹر اینڈریو ہیزلڈائن خون کے کینسر کا شکار ہوگئے ہیں، کنٹربری کے 26 سالہ فرسٹ کلاس کرکٹر اینڈریو ہیزلڈائن نے کینسر کی تشخیص کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے بریک لے لیا ہے، فاسٹ بولر اینڈریو کا علاج جاری ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2021 تک وہ کرکٹ کے میدانوں میں واپس آنے کے قابل ہو جائیں گے، ڈومیسٹک کرکٹر اینڈریو ہیزلڈائن نے اپنا فرسٹ کلاس میچ 2018 کھیلا تھا، کنٹربری کرکٹ کے عہدے دار مارٹی کرو کا کہنا ہے کہ اینڈریو کے لیے فطری طور پر یہ ایک پریشان کن صورت حال ہے، ہماری ہمدردیاں ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ادھر بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، حال ہی میں پریکٹس سیشن کے دوران گراؤنڈ میں مسلح گارڈ شکیب الحسن کے ہمراہ دیکھا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ملکی پلیئر کو مسلح گارڈ فراہم کیا گیا ہوں، تاہم غیر ملکی پلیئزر، آفیشلز اور دیگر آئی سی سی حکام کو سیکورٹی گارڈز مہیا کیے جا رہے ہیں، بی سی بی نے مسلح گارڈ کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر انھیں مسلح گارڈ فراہم کیا گیا ہے۔