پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا

ویب ڈیسک: سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رئوف کے مطابق ‏ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دیدی ، سی ای او ڈریپ کی میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کر دی ، ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے، کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ہے، کووریڈ پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی، کووریڈ سے پھیپڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی،

ڈاکٹر عاصم رئوف کے مطابق ‏میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، کووریڈ ڈیوائس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی، کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، ‏پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا، کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی، کووریڈ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے، کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری بڑی کامیابی ہے۔