ویب ڈیسک: وزیراعظم سے وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی ملاقات، وزیراعظم کی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لانے کی ہدایت.
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت قانون لایا جائے،ایسا قانون لائیں کہ مثاثرہ خواتین یا بچے اپنی شکایات درج کرا سکیں،قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی پرائیویسی کے تحفط کا خیال رکھا جائے،ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے.
ذرائع کے مطابق مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش ہونے کا امکان.