download 1 103

ذاتی مفاد کیلئے عوام کی صحت سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ ‏اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا، ‏ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے، خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے کی صورت اپوزیشن راہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد