uuu

24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 42 مریض جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 42 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 2843 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 34974 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

ملک بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار 508 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 61 ہزار 28 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 13 ہزار 457، کے پی میں 43730 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 26177 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4506 ، بلوچستان میں 16699 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 5911 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7603 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2799 ، پنجاب میں 2826 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 11323 ، اسلام آباد میں کورونا کے 270 مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 158 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 134 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42752 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1798 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 246 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 763 ہسپتالوں میں کورونا کے 2122 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 41 ہزار 43 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔