433066 22005098 1

پشاور: ٹریفک پولیس کا 22 نومبرکے حوالے سے ٹریفک پلان تشکیل

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور سٹی ٹریفک پولیس نے 22 نومبرکے حوالے سے ٹریفک پلان تشکیل دے دی۔ شہر میں روٹس کو کلئیر کرنے کیساتھ ساتھ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے ایک ہزار کے قریب افسران و اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے، 22 نومبر کو شہر کے تمام روٹس کو کلئیرکرنے کیساتھ ساتھ پشاور میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے شہر میں افسران و اہلکاروں کے مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے،
عباس مجید خان مروت نے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے 54 رائیڈرز سکواڈ،16موبائل سکواڈ اور 16 فورک لفٹرزبھی موجود ہونگے، سٹی ٹریفک پولیس نے عوام کو ٹریفک مشکلات سے بچانے کی خاطر متبادل روٹس کا انتظام کیا ہے، تمام روڈ یوزرز ٹریفک نظام کی بہتری میں سٹی ٹریفک افسران و اہلکاروں کیساتھ تعاﺅن کریں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ وبائی صورتحال (کورونا) کے باعث شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، 3 اضلاع میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ، پولنگ کل ہوگی