پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی

ویب ڈیسک : دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ کی لاہور کے مقامی ہوٹل میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی ہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کی، جبکہ قومی سکواڈ اور شاہینز میں شامل اسپورٹ اسٹاف بھی مقامی ہوٹل پہنچ گیا ہیں، کوویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے، 55 رکنی قومی سکواڈ پیر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگا، سکواڈ 35 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل ہے، نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی اسکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، ٹی ٹونٹی میچ 18دسمبر کو آکلینڈ، 20دسمبر کو ہملٹن اور 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے ’’ماؤنٹ۔مونگنئی‘‘ اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔