پشاور پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قافلے کاٹلنگ سے روانہ

ویب ڈیسک (کاٹلنگ): پشاور پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قافلے روانہ ہوگئے ہیں، قافلوں میں جے یو ائی، اے این پی ، پی پی پی، سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہیں، پی ڈی ایم کارکن کا کہنا تھا کہ پشاور جلسے کو ہر صورت میں کامیاب کرایئنگے، صوبائی حکومت کو پی ڈی ایم کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہیں،
ان کا کہناتھا کہ پابندیوں، رکاوٹوں، اور کورونا پھیلنے کے خدشے سے ڈرنے والے نہیں ہیں، حکومت کی بھلائی اسی میں ہے کہ اپوزیشن کو احتجاج کے آئینی حق کی اجازت دے دی جائے، مقامی رہنما پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لوگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے ایک ہوجائے، پشاور جلسے کے لیے کئی روز سے تیاریاں کر رہے تھے، اب واپسی کسی صورت نہیں ہوگی، پی ڈی ایم کارکن کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے، ایسی حکومت اب عوام مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں، جے یو ائی رہنما مولانہ محمد علی شاہ حقانی کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت سلیکٹڈ حکمرانوں کو پی ڈی ایم کی تحریک سے نہیں بچا سکتی ہیں۔