پی ڈی ایم جلسہ: پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

ویب ڈیسک: ٹرانس پشاور سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کر دی
گئی.

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور میں جلسے کے پیشِ نظر ٹرانس پشاور نے اپنے مسافروں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج رات تک سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے_ بی آر ٹی سروس کل صبح 6 بجے معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی.