125562152 1350501451954954 3682618970542184526 n

بنوں اور گرد نواح سے پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے کارکنان قافلے کی شکل میں روانہ

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں اور گرد و نواح سے پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے کارکن چھوٹے بڑے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں لنک روڈ سے روانہ ہوگئے، جمعیت علماء اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی اور پی پی پی کے کارکن پارٹی جھنڈوں کے ساتھ سینکڑوں افراد بھی شریک ہیں، اے این پی کے کارکن سرخ کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں اور بنگڑے ڈال رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

جے یو آئی کی قیادت ایم این اے زاہد اکرم درانی ، اے این پی کی قیادت تیمور باز خان ایڈوکیٹ اور پی پی پی کے سابق ایم پی اے فخر اعظم ایڈووکیٹ قیادت کر رہے ہیں شرکاء کا کہنا ہے کہ جلسہ میں شرکت کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، تمام رکاوڑیں توڑ ڈالیں گے، حکومت کورونا کے پیچھے چپ نہیں سکتی ہیں، کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں پھیل رہی ہے،

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

اس سے پہلے حکومت نے خود جلسے کئے ہیں، کورونا صرف اپوزیشن کو ٹارگٹ کر رہی ہے، ہم آئین پاکستان کے دائرے میں رہ کر احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نکلے ہیں، کویڈ 19 سے پہلے کویڈ 18 کو ختم کرنا ہے۔