Screen Shot 2020 11 22 at 4.45.27 PM

خیبرپختونخواکےعوام نےجمہوریت کےلیےقربانیاں دی ،پشاورنےاپناریفرنڈم دےدیاہے- بلاو ل بھٹو

ویب ڈیسک:بلاو ل بھٹوزرداری کا پی ڈی ایم کے پشاور جلسے سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوابہادروں کی سرزمین ہے،خیبرپختونخواکےعوام نےجمہوریت کےلیےقربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخواکےعوام نےملک کےلیےقربانیاں دی ہیں،سوات اوروزیرستان میں پاکستان کاپرچم جمہوریت کی وجہ سےلہرارہاہے.

بلاو ل بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈمیں دہشتگردی کےخلاف آوازاٹھانےکی ہمت نہیں تھی،خیبرپختونخواکےعوام نےدہشتگردی کامقابلہ کیااورریاست کاساتھ دیا،دہشتگردوں کودوبارہ منظم ہونےکی اجازت نہیں دیں گے،آئی ڈی پیزکاخیال نہیں رکھاگیاان کومعاوضہ تک نہیں دیاگیا،پشاورنےاپناریفرنڈم دےدیاہے،ان کی نااہلی کی وجہ سےپہلےچینی اورپھرآٹےکابحران آیا،باقی صوبوں کی طرح پختونخواکوبھی این ایف سی ایوارڈمیں پوراحصہ نہیں دیاجارہا،خیبرپختونخواکو160ارب روپےکم دیئےگئے.

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ
مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

بلاو ل بھٹو نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے،خیبرپختونخواکےوسائل سےیہاں کےعوام کوکچھ نہیں دیاجارہا،موجودہ حکمران خیبرپختونخواکےنمائندےنہیں،اس لیےان کوصوبے کاخیال نہیں.