0e8b725e55c2414cb7404885985ed318 18

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ، محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1325 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے367 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 44 ہزار97 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 112 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صوبہ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 39ہزار930 ہوگئی ہیں، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 16ہزار538 تک پہنچ گئی ہیں، کورونا سے پشاورمیں اب تک 623 افراد کا انتقال ہوچکا ہے، پشاورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 226 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ