Waziristan 1

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن 4 دہشتگرد مارے گئے،1 جوان شہید، 2 شدید زخمی

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی صدام شہید،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شدید زخمی،سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی دریائے کیتو کے شمالی مغرب میں سپنوام میں کی گئی،دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید سپاہی صدام کی عمر 27 سال، تعلق کرک سے ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال