news 1605525476 6161

ایبٹ آباد میں موسم سرما کی دوسری برفباری جاری

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): گلیات ڈویپلمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈویزری جاری کردی ہیں، ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی دوسری برفباری جاری ہیں، سیاح دوراں برف باری سفر سے گزیز ہیں، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت دی، دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں، دوران برفباری علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں، جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں، ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق 2 دن مزید برفباری کا امکان موجود ہے، مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں گے، مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں، حالیہ برف باری کا سلسلہ جمعرات کی شام میں رکے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی