5ef100da075ac

راولپنڈی میں کورونا مزید 6 جانیں نگل گیا۔مجموعی کیسزکی تعداد 9263 ہوگئی

ویب ڈیسک(راولپنڈی):راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے کورونا سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 129 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں کورونا مزید 6 جانیں نگل گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطا بق مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 49 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ۔اب تک کورونا کے کنفرم مجموعی کیسز کی تعداد 9263ہے،جبکہ مجموعی طور پر 471 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی طور پر تعداد 7889 ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد