3273533862091

عرب امارات میں یوم شہداء کےموقع پر تین دن کی عام تعطیل کااعلان

ویب ڈیسک(ابو ظبی) : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مملکت کے قومی دن اور یوم شہدا کے موقع پر تین دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ، یکم دسمبر سے جمعرات 3 دسمبر تک تعطیل ہوگی۔یو اے ای حکام نے متحدہ عرب امارات میں یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ اتوار کے روز سرکاری اداروں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ امارات کے 49 ویں قومی دن اور یوم شہید کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔متحدہ عرب امارات میں دو دسمبر 1971 کو 7 ریاستوں ابوظبی، دبئی، عجمان ،ام القوین ، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ کے اتحاد کا اعلان ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار