thumbs b c 007a7e97af354af06a2f8e2a0f9bad0d 1

کورونا کی دوسری لہر کےوارجاری،مزید 34 مریض جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 34 مریض جاںبحق ہوگئے ، این سی او سی24 گھنٹوں میں ملک میں 2756 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 38348ہے،کورونا کے 3 لاکھ 30 ہزار 885 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ملک میں 3 لاکھ 76 ہزار926 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
ملک بھر کورونارپورٹ کیسز
این او سی رپورٹ کے مطابق سندھ میں1 لاکھ 63 ہزار 329 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںپنجاب 1 لاکھ 14 ہزار 508، کے پی 44599کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 27018کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔گلگت بلتستان 4542 ،بلوچستان میں 16810کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 6123 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا اموات ، رپورٹکیسز
نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7696 اموات ہو چکی ہیںسندھ میں کورونا کے 2829 پنجاب 2861 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا 1327 اسلام آباد میں کورونا کے 279 مریض جاں ہو چکے ہیں۔بلوچستان 161 گلگت بلتستان میں کورونا کے 95مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 144مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
زیر علاج مریض رپورٹ
24گھنٹوں میں ملک بھر میں 38348کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1803 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، کورونا کے 267 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں ملک کے 763 اسپتالوں میں کورونا کے 2155 مریض زیرعلاج ہیںملک بھر میں تاحال 52 لاکھ 16 ہزار 955 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ