وفاقی کابینہ اجلاس:ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ، وزیراعظم کا بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم-

کابینہ اجلاس میں 14 نکات پر غور، متعدد کی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا.

کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بھی بریفنگ،وزیراعظم کا ملک میں بڑھتے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار،
وزیراعظم کی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت، اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی، اسد عمر عمر نے بریفنگ میں بتایا کہ معاشی اشاریے مثبت، معیشت درست سمت میں ہے.