پاکستان۔ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ پہنچنے پر 54 رکنی اسکواڈ کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا، قومی اسکواڈ میں شامل ہیں تمام اراکین پہلے 3 دن مکمل قرنطینہ میں گزاریں گے، جس کے بعد وہ ٹریننگ کرسکیں گے، نیوزی لینڈ حکومت کی 14روزہ آئسو لیشن پالیسی کے تحت تمام گروپس کو اپنے اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی میچز 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 26دسمبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے شروع ہوگا۔