کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیہ : کسی بھی جارحیت سے ملک کو محفوظ رکھا جائے گا

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی، علاقائی امور، اسٹرٹیجک صورت حال پر بات چیت-

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی صورت حال کا جائزہ،کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا.سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا.

کور کمانڈر کانفرنس کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،
بھارت پاکستان، بالخصوص آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے،بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کو محفوظ بنایا جائے گا،کسی بھی جارحیت سے ملک کو محفوظ رکھا جائے گا.

کورنا وائرس کی صورت حال، احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لیا گیا،آرمی چیف کی کور کمانڈرز کو وبا پر قابو پانے کے لیے قومی کوششوں میں ہاتھ بٹانے کی ہدایت.

آرمی چیف کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج قومی اداروں کے ساتھ مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی، پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے امن کا قیام ہمارا فرض ہے.