environmental

ضلعی انتظامیہ کا پشاورماحولیاتی آلودگی سے بچائو کےلئےاقدامات

ویب ڈیسک(پشاور)بھٹہ خشت میں ربڑ کے ٹائر جلانے، چمنی کے بغیر بار بی کیو کے لئے لکڑی اور کوئلہ جلانے اور کھلی فضا میں کچرا جلانے پر بھی پابندی عائدکر دی گئی ہے ۔یہ پابندی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی،محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی سفارشات پر لگائی گئیہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کامقصد سموگ میں کمی لانا ہے، نومبر سے فروری تک سموگ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔بھٹوں میں ربڑ کے ٹائر جلانے سے زہریلا دھواں فضا میں شامل ہوتا ہے ،زہریلے دھویں کے اخراج سے سانس کی بیماریاں پیداہوتی ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی جو ایک مہینہ تک نافذالعمل رہے گی۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ