Untitled 2 5

لاہورمیں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن پرحملہ کی کوشش ناکام، دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک(لاہور)لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس سٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

برکی روڈ پر کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے فائرنگ کر دی، دہشت گرد نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلئے گئے، بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جس نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنادی

ترجمان نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔