ffff 5

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 2954 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہیں،این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 48 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک میں 2954 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40379 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 31ہزار 760 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

ملک بھر میں 3 لاکھ 79 ہزار883 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 64 ہزار 651 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 15ہزار 138، کے پی میں 44932 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 27555 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 4558 ، بلوچستان میں 16846کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 6203 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7744 اموات ہو چکی ہیں،

مزید پڑھیں:  مردان میں چنگ چی حادثے کا شکار،5افراد زخمی

سندھ میں کورونا کے 2844 ، پنجاب میں 2879مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1330 اسلام آباد میں کورونا کے 285مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 163 ، گلگت بلتستان میں کورونا کے 95مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 147مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 39165 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، برساتی نالے میں طغیانی، 12 سالہ بچی سیلاب میں بہہ گئی

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے 1834 وینٹیلیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 281 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک کے 765 ہسپتالوں میں کورونا کے 2234 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 52 لاکھ 56 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔