federal minister shibli faraz l and hammad azhar at a press conference 1598299906 7441

چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہیں، نوازشریف سمیت کسی کوتدفین میں شرکت سےنہیں روکا- وفاقی وزراء

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی حماد اظہر کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو۔

حماداظہر کا بریفنگ دیتیں ہوے کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی قیمت پہلےبڑھی تھی،سوالاکھ ٹن کےقریب چینی درآمد کی،تاریخ میں پہلی بارگنےکاکرشنگ سیزن بروقت شروع ہواہے،پنجاب میں10نومبرسےگنےکاکرشنگ سیزن شروع ہوگیاہے،10روز میں چینی کی قیمت میں10سے12روپے کمی آئی ہے،10روز میں چینی کی قیمت میں10سے12روپے کمی آئی ہے،مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اورقیمتوں میں مسابقت کویقینی بنارہےہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں کسانوں کوبروقت معاوضےبھی یقینی بنارہی ہیں،یوٹیلٹی اسٹور پرچینی68روپےفی کلودستیاب ہے.

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ زیادتی کےواقعات کےمجرموں کوسزادینےکےلیےسخت قانون لایاجارہاہے،کابینہ نےریپ کیسزسےمتعلق قانون سازی کی منظوری دی،پی ٹی آئی کوکامیاب بنانےپرجی بی کےعوام کاشکریہ اداکرتےہیں،پیپلزپارٹی کےشرپسندوں نےگلگت میں املاک کونقصان پہنچایا،شرپسندوں کےخلاف کیسزبنائےجائیں گےاورسزابھی ہوگی،جب بھی یہ ہارجائیں تودھاندلی جیت جائیں توالیکشن درست .

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنماوَں میں جمہوری سوچ نہیں،نوازشریف کی والدہ کےانتقال پروزیراعظم سمیت وزرانےتعزیتی پیغامات بھیجے،شہبازشریف اورحمزہ کو5روزکےلیےپیرول پررہاکیاجارہاہے،نوازشریف،اسحاق ڈارسمیت کسی کوتدفین میں شرکت سےنہیں روکا.

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

وفاقی وزیرخسروبختیار کا کہنا تھا کہ آٹےکی قیمتوں میں کچھ دنوں سےبتدریج کمی آرہی ہے،رواں سال آٹےکی ضرورت 2کروڑ76لاکھ میٹرک ٹن تھی،کراچی میں آج بھی آٹےکی قیمت باقی ملک کےمقابلےمیں زیادہ ہے،سندھ حکومت کوگندم کی ریلیز بڑھانی چاہیےتاکہ قیمتوں میں کمی آئے،پنجاب حکومت نے7جولائی سےگندم ریلیز کرنی شروع کی ہے،سندھ حکومت نے19اکتوبرسےگندم ریلیزکرنی شروع کی.